الادب المفرد
كِتَابُ -- كتاب
285. بَابُ مَنْ تَعَوَّذَ بِاللَّهِ مِنَ الْكَسَلِ
کاہلی اور سستی سے اللہ کی پناہ مانگنا
حدیث نمبر: 656
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ الْهَادِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: ”اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَالْمَغْرَمِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ.“
حضرت عمرو بن شعیب اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَالْمَغْرَمِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ.» اے اللہ! میں تجھ سے کاہلی اور تاوان سے پناہ مانگتا ہوں، اور مسیح دجال کے فتنے سے تیری پناہ چاہتا ہوں، اور میں آگ کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔

تخریج الحدیث: «حسن صحيح: أخرجه النسائي، كتاب الاستعاذة، الاستعاذة من الهرم: 5492»

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح