الادب المفرد
كِتَابُ -- كتاب
291. بَابُ دَعَوَاتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں
حدیث نمبر: 693
حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا خَرَجَ مِنَ الْخَلاءِ، قَالَ: ”غُفْرَانَكَ.“
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء سے نکلتے تو پڑھتے: اے اللہ! میں تجھ سے مغفرت کا سوال کرتا ہوں۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أبوداؤد، كتاب الطهارة، باب ما يقول الرجل إذا خرج من الخلاء: 30 و الترمذي: 7 و النسائي فى الكبرىٰ: 9824 و ابن ماجه: 300»

قال الشيخ الألباني: صحيح
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 693  
1
فوائد ومسائل:
مسلمان کی زبان ہر وقت اللہ تعالیٰ کے ذکر سے تر رہنی چاہیے لیکن قضائے حاجت والی جگہ اور کیفیت میں اللہ تعالیٰ کا ذکر درست اور مناسب نہیں اس لیے غفلت میں گزرے ان لمحات کی معافي طلب کرنے کا طریقہ سکھایا گیا ہے کہ بیت الخلا سے فارغ ہوکر اللہ تعالیٰ سے کوتاہی کی معافي مانگی جائے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 693