الادب المفرد
كِتَابُ الأقوال -- كتاب الأقوال
348. بَابُ مَنْ تَعَوَّذَ مِنَ الْكَسَلِ
سستی سے پناہ مانگنے کا بیان
حدیث نمبر: 801
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ‏:‏ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكْثِرُ أَنْ يَقُولَ‏: ”اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ، وَالْعَجْزِ وَالْكَسَلِ، وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ، وَضَلَعِ الدَّيْنِ، وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ‏.‏“
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کثرت سے یہ دعا کرتے تھے: اے اللہ! میں پریشانی اور غم سے، عجز و کاہلی سے، بزدلی و بخل سے، قرض چڑھ جانے اور لوگوں کے غلبے سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الدعوات: 6369 و مسلم: 2706 مختصرًا و أبوداؤد: 1541 و الترمذي: 3484 و النسائي: 5450»

قال الشيخ الألباني: صحيح
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 801  
1
فوائد ومسائل:
حافظ ابن قیم رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس حدیث میں ہر قسم کے شر سے پناہ مانگی گئی ہے۔ یہ آٹھ چیزیں ہیں جن کے چار جوڑے ہیں۔ (زادالمعاد)
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث:۶۷۲ کے فوائد۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 801