الادب المفرد
كِتَابُ -- كتاب
401. بَابُ الأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ
روحیں جمع شدہ لشکر ہیں
حدیث نمبر: 900
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ‏:‏ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ‏:‏ ”الأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ، فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ، وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا اخْتَلَفَ‏.‏“
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: روحیں جمع شدہ لشکر ہیں، جن کا باہم تعارف اور مانوسیت ہوگئی وہ (دنیا میں بھی) ایک دوسرے سے الفت و محبت کرتی ہیں، اور جو وہاں ایک دوسرے سے مانوس نہ ہوسکیں ان کا (دنیا میں بھی) اختلاف ہو گیا۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري معلقًا، كتاب الأنبياء: 3336 و ابن أبى الدنيا فى الاخوان: 129/1 و ابن الأعرابي فى معجمه: 226 و أبويعلي: 4364 و البيهقي فى الآداب: 236»

قال الشيخ الألباني: صحيح