الادب المفرد
كِتَابُ -- كتاب
407. بَابُ مَا يَقُولُ الرَّجُلُ إِذَا رَأَى غَيْمًا
بادل دیکھ کر کیا کہنا چاہیے
حدیث نمبر: 908
حَدَّثَنَا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ‏:‏ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَأَى مَخِيلَةً دَخَلَ وَخَرَجَ، وَأَقْبَلَ وَأَدْبَرَ، وَتَغَيَّرَ وَجْهُهُ، فَإِذَا مَطَرَتِ السَّمَاءُ سُرِّيَ، فَعَرَّفَتْهُ عَائِشَةُ ذَلِكَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ‏:‏ ”وَمَا أَدْرِي لَعَلَّهُ كَمَا قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ‏: ﴿‏فَلَمَّا رَأَوْهُ عَارِضًا مُسْتَقْبِلَ أَوْدِيَتِهِمْ‏﴾ [الأحقاف: 24].“
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب بادل دیکھتے تو (پریشان ہو جاتے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم داخل ہوتے، نکلتے اور آتے جاتے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کا رنگ بدل جاتا، پھر جب آسمان سے بارش برستی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پریشانی ختم ہوتی۔ جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس کی وجہ دریافت کی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے کیا معلوم کہ وہ اسی طرح ہو جس طرح اللہ عز و جل نے فرمایا ہے: پھر جب انہوں نے بادل اپنی وادیوں کی طرف آتا دیکھا ......۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب بدء الخلق: 3206 و مسلم: 899 و الترمذي: 3257»

قال الشيخ الألباني: صحيح
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 908  
1
فوائد ومسائل:
قوم عاد پر عذاب کی صورت یہ تھی کہ ان پر گہرے بادل آئے جسے انہوں نے رحمت سمجھا لیکن ان بادلوں میں عذاب الٰہی تھا۔ اس لیے بادلوں کو آتا دیکھ کر آپ پریشان ہو جاتے کہ کہیں ہم پر بھی عذاب نہ آجائے لیکن جب بارش ہو جاتی تو آپ کی کیفیت ختم ہو جاتی اور آپ خوش ہو جاتے۔ اس سے معلوم ہوا کہ بادلوں کو دیکھ کر اللہ کے عذاب سے پناہ طلب کرنی چاہیے اور اس کی رحمت کا سوال کرنا چاہیے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 908