الادب المفرد
كِتَابُ السَّلامِ -- كتاب السلام
448. بَابُ إِفْشَاءِ السَّلامِ
سلام عام کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 980
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ، وَالْقَعْنَبِيُّ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنِ الْعَلاَءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”لَا تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ حَتَّى تُؤْمِنُوا، وَلاَ تُؤْمِنُوا حَتَّى تَحَابُّوا، أَلاَ أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا تَحَابُّونَ بِهِ‏؟“‏ قَالُوا‏:‏ بَلَى، يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ‏:‏ ”أَفْشُوا السَّلامَ بَيْنَكُمْ‏.‏“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ جنت میں داخل نہیں ہوگے جب تک ایمان نہ لاؤ، اور اس وقت تک ایمان دار نہیں ہو سکتے جب تک ایک دوسرے سے محبت نہ کرو۔ کیا میں تمہیں وہ چیز بتاؤں جس سے تم ایک دوسرے سے محبت کرنے لگ جاؤ؟ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آپس میں سلام کو پھیلاؤ۔

تخریج الحدیث: «صحيح: صحيح مسلم، الإيمان، ح: 54»

قال الشيخ الألباني: صحيح