الادب المفرد
كِتَابُ السَّلامِ -- كتاب السلام
475. بَابُ مَنْ لَمْ يَرُدَّ السَّلامَ
جس نے سلام کا جواب نہ دیا
حدیث نمبر: 1040
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ‏:‏ التَّسْلِيمُ تَطَوَّعٌ، وَالرَّدُّ فَرِيضَةٌ‏.‏
حضرت حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: سلام کہنا نفل اور جواب دینا فرض ہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح: الجامع الصغير للسيوطي، حديث: 4848»

قال الشيخ الألباني: صحيح
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1040  
1
فوائد ومسائل:
یہ حسن بصری رحمہ اللہ کی رائے ہے ورنہ تمام دلائل کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ سلام کہنا اور اس کا جواب مسلمانوں کے حقوق میں سے ہے اور ان حقوق کو ادا کرنے کا شارع علیہ السلام نے حکم دیا ہے۔ یوں سلام اور جواب دونوں ہی ضروری ہیں۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1040