الادب المفرد
كِتَابُ الرَّسَائِلِ‏ -- كتاب الرسائل
527. بَابُ صَدْرِ الرَّسَائِلِ‏:‏ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
خطوط کی ابتدا بسم اللہ الرحمٰن الرحیم سے کی جائے
حدیث نمبر: 1123
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ الأَنْصَارِيُّ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا أَبُو مَسْعُودٍ الْجُرَيْرِيُّ قَالَ‏:‏ سَأَلَ رَجُلٌ الْحَسَنَ عَنْ قِرَاءَةِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ‏؟‏ قَالَ‏:‏ تِلْكَ صُدُورُ الرَّسَائِلِ‏.‏
ابومسعود جریری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے حضرت حسن (بصری) رحمہ اللہ سے بسم اللہ پڑھنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: یہ خطوط کے شروع میں بھی لکھنی چاہیے۔

تخریج الحدیث: «صحيح الإسناد عن الحسن وهو البصري»

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد عن الحسن وهو البصري
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1123  
1
فوائد ومسائل:
اس سے معلوم ہوا کہ ہر اچھے کام کا آغاز بسم اللہ الرحمن الرحیم سے کرنا چاہیے۔ یہ خیر و برکت کا ذریعہ ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1123