الادب المفرد
كِتَابُ الْمَجَالِسِ -- كتاب المجالس
538. بَابُ يَجْلِسُ الرَّجُلُ حَيْثُ انْتَهَى
آدمی کو جہاں جگہ ملے بیٹھ جائے
حدیث نمبر: 1141
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الطُّفَيْلِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ‏:‏ كُنَّا إِذَا أَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَلَسَ أَحَدُنَا حَيْثُ انْتَهَى‏.‏
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا کرتے تو ہمیں جہاں جگہ مل جاتی وہیں بیٹھ جاتے۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأدب: 4825 و الترمذي: 2725»

قال الشيخ الألباني: صحيح
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1141  
1
فوائد ومسائل:
کئی لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ آتے دیر سے ہیں لیکن بیٹھنا آگے چاہتے ہیں جیسا کہ جلسہ گاہ میں عموماً ہوتا ہے۔ ایسا کرنا آداب کے منافي ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1141