الادب المفرد
كِتَابٌ -- كتاب
556. بَابُ إِذَا جَلَسَ الرَّجُلُ إِلَى الرَّجُلِ يَسْتَأْذِنُهُ فيِ الْقِيَامِ
جب آدمی کسی کے پاس بیٹھے تو اٹھتے وقت اس سے اجازت لے
حدیث نمبر: 1173
حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مَيْسَرَةَ، عَنْ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى قَالَ‏:‏ جَلَسْتُ إِلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلاَّمٍ، فَقَالَ‏:‏ إِنَّكَ جَلَسْتَ إِلَيْنَا، وَقَدْ حَانَ مِنَّا قِيَامٌ، فَقُلْتُ‏:‏ فَإِذَا شِئْتَ، فَقَامَ، فَاتَّبَعْتُهُ حَتَّى بَلَغَ الْبَابَ‏.‏
حضرت ابوبردہ بن ابوموسیٰ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا تو انہوں نے فرمایا: آپ ہمارے پاس بیٹھے رہے جبکہ ہمارے جانے کا وقت ہو گیا ہے۔ میں نے کہا: آپ جانا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے۔ وہ اٹھے تو میں بھی ان کے ساتھ چل دیا یہاں تک کہ وہ گھر کے دروازے پر پہنچ گئے۔

تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه ابن أبى شيبة: 25665 و ابن عساكر فى تاريخ دمشق: 135/29»

قال الشيخ الألباني: ضعيف
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1173  
1
فوائد ومسائل:
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ اس میں اشعث راوی ضعیف ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1173