الادب المفرد
كِتَابٌ -- كتاب
561. بَابُ التَّرَبُّعِ
چار زانوں بیٹھنے کا بیان
حدیث نمبر: 1180
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي مَعْنٌ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي أَبُو رُزَيْقٍ، أَنَّهُ رَأَى عَلِيَّ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ، جَالِسًا مُتَرَبِّعًا، وَاضِعًا إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الأُخْرَى، الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى‏.‏
ابوزریق رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے علی بن عبداللہ بن عباس رحمہ اللہ کو چار زانو بیٹھے ہوئے اس طرح دیکھا کہ ایک ٹانگ دوسری ٹانگ پر رکھی ہوئی تھی، یعنی دائیں ٹانگ بائیں پر رکھی ہوئی تھی۔

تخریج الحدیث: «ضعيف الإسناد مقطوع»

قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد مقطوع
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1180  
1
فوائد ومسائل:
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ اس کی سند میں ابو رزیق راوی مجہول ہے اور یہ ہے بھی تابعی کا عمل۔ علی بن عبداللہ بن عباس تابعی ہیں۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1180