الادب المفرد
كِتَابُ -- كتاب
581. بَابُ مَنْ نَامَ وَبِيَدِهِ غَمَرٌ
ہاتھ میں چکناہٹ لگے ہوئے سونا
حدیث نمبر: 1220
حَدَّثَنَا مُوسَى، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”مَنْ بَاتَ وَبِيَدِهِ غَمَرٌ، فَأَصَابَهُ شَيْءٌ، فَلا يَلُومَنَّ إِلا نَفْسَهُ‏.‏“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو رات کو چکناہٹ والے ہاتھ سے سویا اور پھر اسے کوئی چیز کاٹ گئی تو وہ اپنے آپ ہی کو ملامت کرے۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأطعمة: 3852 و الترمذي: 1860 و النسائي فى الكبرىٰ: 6887 و ابن ماجه: 3297 - أنظر الصحيحة: 2956»

قال الشيخ الألباني: صحيح
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1220  
1
فوائد ومسائل:
ان روایات سے معلوم ہوا کہ رات کو سونے سے پہلے اگر ہاتھوں میں چکناہٹ وغیرہ ہو تو انہیں دھو لینا چاہیے تاکہ کھانے کی بو پر کوئی موذی چیز نقصان نہ پہنچائے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1220