الادب المفرد
كِتَابُ الْقَائِلَةِ -- كتاب القائلة
592. بَابُ الْقَائِلَةِ
دوپہر کو آرام کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1240
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ‏:‏ كَانُوا يَجْمَعُونَ، ثُمَّ يَقِيلُونَ‏.‏
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ جمعہ پڑھ کر قیلولہ کرتے تھے۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الجمعة: 905 و ابن ماجه: 1102 و النسائي: 4140 - أنظر صحيح أبى داؤد: 997»

قال الشيخ الألباني: صحيح
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1240  
1
فوائد ومسائل:
اس سے معلوم ہوا کہ جمعے کی نماز جلدی پڑھنی چاہیے اور قیلولے کے لیے عین نصف النہار شرط نہیں۔ مقصد دوپہر کو تھوڑی دیر آرام کرنا ہے وہ ظہر سے پہلے ہو یا بعد میں۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1240