سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ چیزیں فطرت سے ہیں: ختنے کروانا، زیر ناف بال مونڈنا، بغلوں کے بال اکھیڑنا، مونچھیں کاٹنا اور ناخن تراشنا۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب اللباس، باب قص الشارب: 5889 و مسلم: 257 و أبوداؤد: 4198 و الترمذي: 2756 و النسائي: 9 و ابن ماجه: 292»