سنن دارمي
مقدمه -- مقدمہ
12. باب في سَخَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سخاوت کا بیان
حدیث نمبر: 74
أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: إِنَّ جِبْرِيلَ، قَالَ: "مَا فِي الْأَرْضِ أَهْلُ عَشَرَةِ أَبْيَاتٍ إِلَّا قَلَّبْتُهُمْ، فَمَا وَجَدْتُ أَحَدًا أَشَدَّ إِنْفَاقًا لِهَذَا الْمَالِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
امام زہری رحمہ اللہ نے کہا کہ جبریل علیہ السلام نے فرمایا: روئے زمین پر کوئی دس گھر ایسے نہیں جن کو میں نے دیکھا نہ ہو لیکن کسی کو بھی میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ اس مال کو خرچ کرنے والا نہیں پایا۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «رجاله ثقات غير أنه مرسل، [مكتبه الشامله نمبر: 74]»
یہ روایت کہیں اور نہ مل سکی اور اس کے تمام رواۃ ثقہ ہیں، اس کو امام زہری رحمہ اللہ نے مرسلاً روایت کیا ہے۔

وضاحت: (تشریح احادیث 71 سے 74)
ان تمام روایات سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سخاوت اور جود وکرم کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، صحیحین کی روایت ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ سخی تھے۔
دیکھئے: بخاری (3220)، مسلم (2308)۔