سنن دارمي
مقدمه -- مقدمہ
16. باب اتِّبَاعِ السُّنَّةِ:
سنت کی پیروی کا بیان
حدیث نمبر: 97
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: كَانَ مَنْ مَضَى مِنْ عُلَمَائِنَا يَقُولُونَ: "الِاعْتِصَامُ بِالسُّنَّةِ نَجَاةٌ، وَالْعِلْمُ يُقْبَضُ قَبْضًا سَرِيعًا، فَنَعْشُ الْعِلْمِ ثَبَاتُ الدِّينِ وَالدُّنْيَا، وَفِي ذَهَابِ الْعِلْمِ ذَهَابُ ذَلِكَ كُلِّهِ".
امام زہری رحمہ اللہ نے کہا: ہمارے اسلاف کہتے تھے سنت کی پیروی نجات (کا ذریعہ) ہے اور علم تیزی سے سمٹ جائے گا، علم کی بقا دین و دنیا کی بقا ہے اور علم کے مٹ جانے سے سب کچھ مٹ جائے گا۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 97]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ لیکن یہ امام زہری رحمہ اللہ کا قول ہے۔ دیکھئے: [شرح اعتقاد أهل السنة للالكائي 136]، [حلية الأولياء 369/3]، [الزهد لابن المبارك 817]