سنن دارمي
مقدمه -- مقدمہ
21. باب:
ہر سوال کا جواب دے دینے والے مفتی کا بیان
حدیث نمبر: 185
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا فَرْوَةُ بْنُ أَبِي الْمَغْرَاءِ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَهُ عَنْ مَسْأَلَةٍ فَقَالَ: لَا عِلْمَ لِي بِهَا، فَلَمَّا أَدْبَرَ الرَّجُلُ، قَالَ بْنُ عُمَرَ: "نِعْمَ مَا قَالَ ابْنُ عُمَرَ، سُئِلَ عَمَّا لَا يَعْلَمُ، فَقَالَ: لَا عِلْمَ لِي بِهِ".
ہشام بن عروہ نے اپنے باپ (عروة) سے روایت کیا کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ایک شخص نے کوئی مسئلہ پوچھا تو انہوں نے کہا: مجھے اس کا علم نہیں، جب وہ آدمی چلا گیا تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: ابن عمر نے جو کہا وہ ٹھیک ہے، ایسی چیز کے بارے میں ان سے پوچھا گیا جس کا انہیں علم نہیں تو کہہ دیا: مجھے اس کا علم نہیں۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 185]»
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [الفقيه والمتفقه 172/2]، [جامع بيان العلم 1563]، [المعرفة والتاريخ 493/1]