سنن دارمي
مقدمه -- مقدمہ
26. باب في ذَهَابِ الْعِلْمِ:
علم کے اٹھ جانے (ختم ہو جانے) کا بیان
حدیث نمبر: 247
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا هِلَالٌ هُوَ ابْنُ خَبَّابٍ، قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ، قُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، مَا عَلَامَةُ هَلَاكِ النَّاسِ؟، قَالَ: "إِذَا هَلَكَ عُلَمَاؤُهُمْ".
ہلال بن خباب نے بیان کیا کہ میں نے سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے کہا: اے ابوعبداللہ! لوگوں کے ہلاک ہونے کی علامت کیا ہے؟ کہا: جب ان کے علماء ہلاک ہو جائیں۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 247]»
اسی روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 40/15]، [جامع بيان العلم 1023]، [البدع 213]، [شعب الايمان 1662]، [حلية الأولياء 276/4]