سنن دارمي
مقدمه -- مقدمہ
26. باب في ذَهَابِ الْعِلْمِ:
علم کے اٹھ جانے (ختم ہو جانے) کا بیان
حدیث نمبر: 253
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَسَدٍ أَبُو عَاصِمٍ، حَدَّثَنَا عَبْثَرٌ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: "مُعَلِّمُ الْخَيْرِ، وَالْمُتَعَلِّمُ فِي الْأَجْرِ سَوَاءٌ، وَلَيْسَ لِسَائِرِ النَّاسِ بَعْدُ خَيْرٌ".
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے کہا: بھلائی کی تعلیم دینے والا اور (بھلائی) سیکھنے والا اجر میں دونوں برابر ہیں، اور ان دونوں کے علاوہ کسی میں خیر نہیں۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 253]»
اس روایت میں انقطاع ہے، لیکن معنی صحیح ہے جیسا کہ گزر چکا ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبة 6173]، [جامع بيان العلم 141]