سنن دارمي
مقدمه -- مقدمہ
26. باب في ذَهَابِ الْعِلْمِ:
علم کے اٹھ جانے (ختم ہو جانے) کا بیان
حدیث نمبر: 256
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، وَعُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ الْأَحْنَفِ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: "تَفَقَّهُوا قَبْلَ أَنْ تُسَوَّدُوا".
احنف بن قیس نے کہا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: دین کی سمجھ بوجھ حاصل کرو اس سے پہلے کہ تم سردار ہو جاؤ۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 256]»
اس روایت کی سند صحیح ہے، اور یہ روایت [مصنف ابن أبى شيبه 6167]، [العلم لأبي خيثمه 9]، [الزهد لوكيع 102]، [الفقيه 78/2]، [الإلماع للقاضي ص: 244]، [شعب الإيمان 1669] و [جامع بيان العلم 508، 509] میں موجود ہے۔

وضاحت: (تشریح حدیث 255)
یعنی کم عمری میں علم حاصل کرو اس سے پہلے کہ بڑے ہو جاؤ اور سردار بنا دیئے جاؤ، پھر تمہیں علم کے حصول میں شرم آئے اور تم جاہل کے جاہل بنے رہو۔