سنن دارمي
مقدمه -- مقدمہ
27. باب الْعَمَلِ بِالْعِلْمِ وَحُسْنِ النِّيَّةِ فِيهِ:
علم کے ساتھ عمل اور اس میں حسن نیت کا بیان
حدیث نمبر: 265
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: "اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ بَعْدَ أَنْ تَعْلَمُوا، فَلَنْ يَأْجُرَكُمْ اللَّهُ تَعَاليَ بِالْعِلْمِ حَتَّى تَعْمَلُوا".
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: علم حاصل کرنے کے بعد جس قدر ہو سکے عمل کرو، جب تک عمل نہ کرو گے اللہ تعالیٰ تمہیں ہرگز علم کا بدلہ نہیں دے گا۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده رجاله ثقات غير أن يزيد بن جابر الأزدي لم يدرك معاذ بن جبل، [مكتبه الشامله نمبر: 266]»
اس اثر کی سند میں یزید بن جابر کا لقاء سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے ثابت نہیں، رجال اس کے ثقات ہیں۔ ابن المبارک نے [الزهد 62] میں، اور ابونعیم نے [حلية الأولياء 236/1] میں اسے ذکر کیا ہے۔