سنن دارمي
مقدمه -- مقدمہ
30. باب في اجْتِنَابِ الأَهْوَاءِ:
خواہشات سے پرہیز کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 314
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ: "إِذَا رَأَيْتَ قَوْمًا يُنْتِجُونَ بِأَمْرٍ دُونَ عَامَّتِهِمْ، فَهُمْ عَلَى تَأْسِيسِ الضَّلَالَةِ".
امام اوزاعی رحمہ اللہ نے کہا: عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے فرمایا: تم لوگوں کو جب کسی بارے میں دوسرے عام لوگوں سے کانا پھوسی کرتے دیکھو تو سمجھ لو کہ وہ گمراہی کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده منقطع الأوزاعي لم يدرك ابن عبد العزيز، [مكتبه الشامله نمبر: 315]»
اس روایت کی سند منقطع ہے۔ دیکھئے: [الزهد لأحمد ص: 289]، [شرح أصول اعتقاد أهل السنة 251]، [جامع بيان العلم 1774]

وضاحت: (تشریح حدیث 313)
کانا پھوسی یا سرگوشی نصِ قرآنی سے منع ہے: «﴿فَلَا تَتَنَاجَوْا بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ﴾ [المجادلة: 9] » یعنی گناه و سرکشی میں کانا پھوسی نہ کرو۔