سنن دارمي
مقدمه -- مقدمہ
31. باب مَنْ رَخَّصَ في الْحَدِيثِ إِذَا أَصَابَ الْمَعْنَى:
حدیث بالمعنی روایت کرنے کی اجازت کا بیان
حدیث نمبر: 327
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: كَانَ الشَّعْبِيُّ، وَالنَّخَعِيُّ، وَالْحَسَنُ يُحَدِّثُونَ بِالْحَدِيثِ مَرَّةً هَكَذَا، وَمَرَّةً هَكَذَا، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِمُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، فَقَالَ: "أَمَا إِنَّهُمْ لَوْ حَدَّثُوا بِهِ كَمَا سَمِعُوهُ، كَانَ خَيْرًا لَهُمْ".
عبداللہ بن عون نے فرمایا: امام شعبی، امام ابراہیم نخعی اور امام حسن بصری رحمہم اللہ حدیث بیان کرتے تو کبھی اِس طرح کبھی اُس طرح، میں نے اس کا تذکرہ امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے کیا تو انہوں نے فرمایا: اگر وہ اسی طرح بیان کریں جس طرح (حدیث) سنی ہے تو یہ ان کے لئے بہتر ہو۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 328]»
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [الكفاية ص: 186]، [المحدث الفاصل 689]