عباس العمي نے کہا: مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ نبی داؤد علیہ السلام اپنی دعا میں کہا کرتے تھے: اے اللہ! تو پاک ہے (ہر عیب سے)، تو میرا رب ہے، عرش کے اوپر جلوہ افروز ہے، اور تو نے اپنی خشیت ان لوگوں میں پیدا کر دی ہے جو زمین و آسمان میں ہیں، پس مقام و مرتبے میں تیری مخلوق میں تیرے قریب ترین وہ ہے جو سب سے زیادہ تیری خشیت و خوف والا ہے، اور وہ علم ہی کیا جو تجھ سے نہ ڈرے، اور وہ حکمت کیسی جو تیرے حکم کی پیروی نہ کرے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «عباس العمي مجهول وباقي رجاله ثقات، [مكتبه الشامله نمبر: 348]» اس روایت کی سند میں عباس العمي مجہول ہیں، باقی رجال ثقات ہیں۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 9430]، [الدر المنثور 250/5]