سنن دارمي
مقدمه -- مقدمہ
34. باب التَّوْبِيخِ لِمَنْ يَطْلُبُ الْعِلْمَ لِغَيْرِ اللَّهِ:
بغیر خلوص وللّٰہیت کے جو علم تلاش کرے اس پر ملامت کا بیان
حدیث نمبر: 387
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا يَعْلَى، حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ الْقَاسِمِ، قَالَ: قَالَ لِي عَبْدُ اللَّهِ: "إِنِّي لَأَحْسَبُ الرَّجُلَ يَنْسَى الْعِلْمَ كَانَ يَعْلَمُهُ لِلْخَطِيئَةِ كَانَ يَعْمَلُهَا".
قاسم نے کہا: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا: میرے خیال میں آدمی جو علم رکھتا ہے، پھر جو گناہ کرتا ہے اس کی وجہ سے علم کو بھول جاتا ہے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 388]»
اس کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [العلم لأبي خيثمه 132]، [الزهد لابن المبارك 83]، [الزهد لوكيع 269]، [الزهد لأحمد ص: 195، 196]، [حلية الأولياء 131/1]، [جامع بيان العلم 1195]