سنن دارمي
مقدمه -- مقدمہ
34. باب التَّوْبِيخِ لِمَنْ يَطْلُبُ الْعِلْمَ لِغَيْرِ اللَّهِ:
بغیر خلوص وللّٰہیت کے جو علم تلاش کرے اس پر ملامت کا بیان
حدیث نمبر: 394
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: "كَفَى بِالْمَرْءِ عِلْمًا أَنْ يَخْشَى اللَّهَ، وَكَفَى بِالْمَرْءِ جَهْلًا أَنْ يُعْجَبَ بِعِلْمِهِ".
مسروق رحمہ اللہ نے کہا: آدمی کے علم کے لئے یہی کافی ہے کہ وہ اللہ سے ڈرے اور آدمی کی جہالت کے لئے یہی کافی ہے کہ وہ اپنے علم پر گھمنڈ کرے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 395]»
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے اثر نمبر (322)۔

وضاحت: (تشریح احادیث 383 سے 394)
یعنی آدمی عالم ہو کر اللہ سے ڈرتا ہے اور جاہل اپنے علم پر گھمنڈ کرتا ہے۔