سنن دارمي
مقدمه -- مقدمہ
34. باب التَّوْبِيخِ لِمَنْ يَطْلُبُ الْعِلْمَ لِغَيْرِ اللَّهِ:
بغیر خلوص وللّٰہیت کے جو علم تلاش کرے اس پر ملامت کا بیان
حدیث نمبر: 396
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ الْحَسَنِ، قَالَ: "إِنْ كَانَ الرَّجُلُ لَيُصِيبُ الْبَابَ مِنْ الْعِلْمِ فَيَعْمَلُ بِهِ، فَيَكُونُ خَيْرًا لَهُ مِنْ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا، لَوْ كَانَتْ لَهُ فَجَعَلَهَا فِي الْآخِرَةِ"..
امام حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر آدمی کو علم کا باب حاصل ہو اور وہ اس پر عمل کرے تو یہ اس کے لئے دنیا و مافیہا سے بہتر ہے، اگر دنیا اس کے پاس ہو تو اسے آخرت کے لئے رکھ چھوڑے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «ثلاثة أحاديث بإسناد واحد وهو إسناد صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 397]»
اس قول کی تخریج آگے آرہی ہے۔ نیز دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 17050]، [جامع بيان العلم 273، 315]