سنن دارمي
مقدمه -- مقدمہ
34. باب التَّوْبِيخِ لِمَنْ يَطْلُبُ الْعِلْمَ لِغَيْرِ اللَّهِ:
بغیر خلوص وللّٰہیت کے جو علم تلاش کرے اس پر ملامت کا بیان
حدیث نمبر: 397
قَالَ: قَالَ الْحَسَنُ:"كَانَ الرَّجُلُ إِذَا طَلَبَ الْعِلْمَ لَمْ يَلْبَثْ أَنْ يُرَى ذَلِكَ فِي بَصَرِهِ، وَتَخَشُّعِهِ، وَلِسَانِهِ، وَيَدِهِ، وَصِلاتِهِ، وَزُهْدِهِ"..
امام حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا: (اسلاف میں سے) جب آدمی علم طلب کرتا تھا تو اس کی آنکھ، خشوع، زبان، ہاتھ، نماز اور زہد میں اس کا اثر دیکھا جاتا تھا۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 398]»
دیکھئے: [الزهد لابن المبارك 79]، [جامع بيان العلم 315] و [الزهد لأحمد ص: 261]