سنن دارمي
مقدمه -- مقدمہ
34. باب التَّوْبِيخِ لِمَنْ يَطْلُبُ الْعِلْمَ لِغَيْرِ اللَّهِ:
بغیر خلوص وللّٰہیت کے جو علم تلاش کرے اس پر ملامت کا بیان
حدیث نمبر: 399
أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ الْحَكَمِ، قَالَ: سَمِعْتُ سُفْيَانَ، يَقُولُ: "مَا ازْدَادَ عَبْدٌ عِلْمًا، فَازْدَادَ فِي الدُّنْيَا رَغْبَةً، إِلَّا ازْدَادَ مِنْ اللَّهِ بُعْدًا".
بشر بن حکم نے خبر دی کہ میں نے سفیان رحمہ اللہ کو کہتے ہوئے سنا: جس بندے نے علم میں اضافے کے ساتھ دنیا میں رغبت زیادہ کی اس نے الله تعالیٰ سے دوری میں اضافہ کیا۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 400]»
اس روایت کی سند صحیح ہے لیکن کہیں مل نہ سکی۔