سنن دارمي
مقدمه -- مقدمہ
34. باب التَّوْبِيخِ لِمَنْ يَطْلُبُ الْعِلْمَ لِغَيْرِ اللَّهِ:
بغیر خلوص وللّٰہیت کے جو علم تلاش کرے اس پر ملامت کا بیان
حدیث نمبر: 400
أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ حَسَّانَ، قَالَ: "مَا ازْدَادَ عَبْدٌ بِاللَّهِ عِلْمًا، إِلَّا ازْدَادَ النَّاسُ مِنْهُ قُرْبًا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ"..
حسان نے کہا: جس بندے نے علم الٰہی میں جتنی پیش قدمی کی، اللہ کی رحمت سے لوگ اس سے اتنے ہی زیادہ قریب ہوں گے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 401]»
ابوالمغيرة کا نام عبدالقدوس بن الحجاج ہے، اور اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [حلية الأولياء 74/6] و [جامع بيان العلم 1508]