اعمش نے کہا: امام ابراہیم نخعی بدعتی کے بارے میں کچھ کہنے کو غیبت میں شمار نہیں کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «رجاله ثقات وهذا إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 408]» اس روایت کے رجال ثقات ہیں، لیکن عبدالرحمن بن مغراء کی اعمش سے روایت میں کلام ہے۔ نیز [شرح اصول اعتقاد أهل السنة 276] میں لالکائی نے اِسے بسند صحیح روایت کیا ہے۔