سنن دارمي
مقدمه -- مقدمہ
35. باب اجْتِنَابِ أَهْلِ الأَهْوَاءِ وَالْبِدَعِ وَالْخُصُومَةِ:
اہل ہوس بدعتی اور متکلمین سے بچنے کا بیان
حدیث نمبر: 415
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ الْحَسَنِ، وَابْنِ سِيرِينَ، أنهما قَالَا: "لَا تُجَالِسُوا أَصْحَابَ الْأَهْوَاءِ، وَلَا تُجَادِلُوهُمْ، وَلَا تَسْمَعُوا مِنْهُمْ".
امام حسن اور امام محمد بن سیرین رحمہم اللہ نے فرمایا: اہل کلام کے ساتھ نہ بیٹھو، نہ ان سے بحث مباحثہ کرو، اور نہ ان سے سماع کرو۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 415]»
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [الإبانة 395، 458]، [جامع بيان العلم 1803]، [شرح اعتقاد أهل السنة 240]