سنن دارمي
مقدمه -- مقدمہ
36. باب التَّسْوِيَةِ في الْعِلْمِ:
علم میں مساوات و برابری کا بیان
حدیث نمبر: 418
أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ الْحَكَمِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: "كُنَّا نَكْرَهُ كِتَابَةَ الْعِلْمِ حَتَّى أَكْرَهَنَا عَلَيْهِ السُّلْطَانُ فَكَرِهْنَا أَنْ نَمْنَعَهُ أَحَدًا".
امام زہری رحمہ اللہ نے فرمایا: ہم علم کو لکھانا ناپسند کرتے تھے، لیکن سلطان نے ہمیں اس پر مجبور کر دیا، اور اب ہم کتابت علم سے کسی کو روکنا ناپسند کرتے ہیں۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 418]»
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [جامع بيان العلم 439، 1096]، [مصنف عبدالرزاق 20486]، [تقييد العلم للخطيب ص: 107]، [المعرفة والتاريخ للفسوي633/1]