39. باب مَا يُتَّقَى مِنْ تَفْسِيرِ حَدِيثِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَوْلِ غَيْرِهِ عِنْدَ قَوْلِهِ: حدیث کی تفسیر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول میں دوسروں کے قول سے بچنے کا بیان
سیدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: کیا تمہیں خوف نہیں آتا کہ تم عذاب دیئے جاؤ یا تمہیں دھنسا دیا جائے یہ کہنے کے عوض: «قال رسول الله وقال فلان» یعنی اللہ کے رسول نے یہ فرمایا اور فلاں نے یہ کہا۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 445]» اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [الفقيه 379، 380] و [جامع بيان العلم 2095، 2097]