منصور (بن المعتمر) نے کہا: میں نے ابراہیم سے کہا کہ سالم (ابن ابی الجعد) آپ سے زیادہ حدیث میں کامل ہیں، ابراہیم نے کہا: کیونکہ سالم لکھ لیا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 492]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [طبقات ابن سعد 203/6]، [المحدث الفاصل 349]، [تقييد العلم ص: 108-109] و [جامع بيان العلم 385]