ابوقبیل نے کہا: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کو کہتے سنا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارد گرد بیٹھے لکھ رہے تھے کہ اچانک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: سب سے پہلے کون سا شہر فتح ہو گا، قسطنطنیہ یا رومیہ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: ”نہیں، پہلے ہرقل کا شہر فتح کیا جائے گا۔“(یعنی رومہ)۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده قوي، [مكتبه الشامله نمبر: 503]» اس روایت کی سند قوی ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 329/5]، [المعجم الكبير 61]
وضاحت: (تشریح احادیث 499 سے 503) اس سے کتابتِ حدیث ثابت ہوتی ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشین گوئی بھی صحیح ثابت ہوئی۔