سنن دارمي
مقدمه -- مقدمہ
43. باب مَنْ رَخَّصَ في كِتَابَةِ الْعِلْمِ:
کتابت حدیث کی اجازت کا بیان
حدیث نمبر: 505
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: كَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ إِلَى أَهْلِ الْمَدِينَةِ: "أَنْ انْظُرُوا حَدِيثَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاكْتُبُوهُ، فَإِنِّي قَدْ خِفْتُ دُرُوسَ الْعِلْمِ وَذَهَابَ أَهْلِهِ".
عبداللہ بن دینار نے فرمایا کہ عمر بن عبدالعزيز رحمہ اللہ نے اہل مدینہ کو لکھا کہ حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم تلاش کر کے اس کو لکھ لیں، مجھے علم کے مٹ جانے اور اہل علم کے ختم ہو جانے یا چلے جانے کا خوف ہے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 505]»
اس کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [المحدث الفاصل 346]، [تقييد العلم ص: 106]، [مفتاح الجنة ص: 32] و [مجمع الزوائد محقق 418/2]