ابوملیح (اسامہ بن عمیر) نے کہا: ہم کو لوگ کتابت کرنے کا عیب لگاتے ہیں، حالانکہ الله تعالیٰ کا فرمان ہے: «﴿ عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّي فِي كِتَابٍ ﴾»[طه: 52/20] یعنی ”اس کا علم میرے رب کے پاس مکتوب ہے۔“
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 506]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 6478]، [تقييد العلم ص: 110] و [جامع بيان العلم 407]