مسلم بن قیس العلوی نے کہا: میں نے ابان (ابن أبي عیاش) کو سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے پاس (بورڈ) تختی پر لکھتے دیکھا۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 509]» اس روایت کی سند جید ہے، گرچہ مسلم العلوی اور ابان کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ دیکھئے: [تقييد العلم ص: 109]