سعید بن جبیر نے کہا میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس صحیفہ میں لکھتا تھا اور کچھ نہیں تو جوتے پر بھی لکھ لیتا۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «رجاله ثقات غير أن ابن مندة قال: " جعفر بن أبي المغيرة ليس بالقوي في سعيد بن جبير "، [مكتبه الشامله نمبر: 517]» اس روایت کے رجال ثقات ہیں، سوائے جعفر بن ابی مغیرہ کے، جو سعید بن جبیر سے روایت میں قوی نہیں۔ دیکھئے: [تقييد العلم ص: 102]