سنن دارمي
مقدمه -- مقدمہ
43. باب مَنْ رَخَّصَ في كِتَابَةِ الْعِلْمِ:
کتابت حدیث کی اجازت کا بیان
حدیث نمبر: 519
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، أَخْبَرَنَا فُضَيْلٌ، عَنْ عُبَيْدٍ الْمُكْتِبِ، قَالَ: "رَأَيْتُهُمْ يَكْتُبُونَ التَّفْسِيرَ عِنْدَ مُجَاهِدٍ".
عبید (بن مہران) مُکتِب نے کہا: میں نے لوگوں کو دیکھا وہ مجاہد سے تفسیر لکھتے ہیں۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 519]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [تقييد العلم ص:105]، فضیل: ابن عیاض اور عبید: ابن مہران ہیں۔