سنن دارمي
مقدمه -- مقدمہ
43. باب مَنْ رَخَّصَ في كِتَابَةِ الْعِلْمِ:
کتابت حدیث کی اجازت کا بیان
حدیث نمبر: 523
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعٍ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ، أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ الْغَازِ، قَالَ: "كَانَ يُسْأَلُ عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ، وَيُكْتَبُ مَا يُجِيبَ فِيهِ بَيْنَ يَدَيْهِ".
ہشام بن غاز نے کہا کہ وہ عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ سے سوال کرتے تھے اور وہ جو جواب دیتے اسے ان کے سامنے لکھ لیتے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 523]»
اس روایت کی سند صحیح ہے، لیکن کسی اور کتاب میں نہ مل سکی۔

وضاحت: (تشریح احادیث 511 سے 523)
اس سے بھی کتابت اور لکھنے کی اجازت اور رضامندی ظاہر ہوتی ہے۔