سنن دارمي
مقدمه -- مقدمہ
47. باب الرِّحْلَةِ في طَلَبِ الْعِلْمِ وَاحْتِمَالِ الْعَنَاءِ فِيهِ:
علم کی طلب میں سفر کرنا اور اس میں مشقت برداشت کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 582
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بنْ مُسِلمٍ، عَنْ عَبْدَ الرَّحْمَنَ بِنْ يزيدٍ بْنِ جَابِرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ بُسْرَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: "إِنْ كُنْتُ لَأَرْكَبُ إِلَى مِصْرٍ مِنْ الْأَمْصَارِ فِي الْحَدِيثِ الْوَاحِدِ لِأَسْمَعَهُ".
عبدالرحمٰن بن یزید بن جابر نے کہا: میں نے بسر بن عبیداللہ کو سنا، وہ فرماتے تھے: میں ایک حدیث سننے کے لئے شہر در شہر سفر کرتا ہوں۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف الوليد بن مسلم قد عنعن وهو مشهور بالتدليس، [مكتبه الشامله نمبر: 582]»
اس روایت میں ولید بن مسلم مدلس ہیں، اور روایت معنعن ہے، اس لئے یہ سند ضعیف ہے۔ اسے فسوی نے [المعرفة و التاريخ 386/3] میں اور انہی کے طریق سے خطیب نے [الرحلة فى طلب العلم 57] میں اور ابن عبدالبر نے [جامع بيان العلم 576] میں ذکر کیا ہے۔