سنن دارمي
مقدمه -- مقدمہ
49. باب السُّنَّةُ قَاضِيَةٌ عَلَى كِتَابِ اللَّهِ:
حدیث قرآن کی تشریح کرنے والی ہے
حدیث نمبر: 606
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق الْفَزَارِيِّ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ: "السُّنَّةُ قَاضِيَةٌ عَلَى الْقُرْآنِ وَلَيْسَ الْقُرْآنُ بِقَاضٍ عَلَى السُّنَّةِ".
امام اوزاعی رحمہ اللہ سے مروی ہے، یحییٰ بن ابی کثیر نے فرمایا: سنت قرآن کی تشریح و فیصلہ کرنے والی ہے اور قرآن سنت کی شرح کا فیصلہ کرنے والا نہیں۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 607]»
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [الإبانة 88، 89]، [السنة للمروزي 103]، [جامع بيان العلم 2353] جو صحیح سند سے مذکور ہے۔