سلیمان الأحول سے مروی ہے، عکرمہ (مولی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما) نے فرمایا: عالم کے بارے میں سب سے زیادہ بے خوف اس کے گھر والے ہیں۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 615، 616]» اس قول کی سند صحیح ہے۔ اس کے شواہد بھی موجود ہیں۔ دیکھئے: [جامع بيان العلم 487]، [الجامع لأخلاق الراوي 1993]، [حلية الأولياء 245/4]