سفیان بن عیینہ سے مروی ہے زیاد بن سعد نے کہا: ابن شہاب الزہری دیہاتیوں کو بھی حدیث سنایا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 628]» اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [الجامع لأخلاق الراوي 1888]
وضاحت: (تشریح احادیث 620 سے 626) یہ بھی مذاکرۂ حدیث کا ایک طریقہ ہے۔