سنن دارمي
من كتاب الطهارة -- وضو اور طہارت کے مسائل
7. اب حديث عمرو بن عون (لا يرفع توبه حتى يذوي الأرض)
آداب قضائے حاجت میں عمرو بن عون کا بیان
حدیث نمبر: 689
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، عَنْ عَبْدِ السَّلَامِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ: "لَا يَرْفَعُ ثَوْبَهُ حَتَّى يَدْنُوَ مِنْ الْأَرْضِ"، قَالَ أَبُو مُحَمَّد: هُوَ أَدَبٌ، وَهُوَ أَشْبَهُ مِنْ حَدِيثِ الْمُغِيرَةِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کا ارادہ فرماتے تو اس وقت تک کپڑا نہ اٹھاتے جب تک کہ زمین سے قریب نہ ہو جاتے۔ امام دارمی ابومحمد رحمہ اللہ نے کہا: یہ بھی آداب الخلاء میں سے ہے اور حدیث مغیرہ کے مشابہ ہے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 693]»
اس سند سے یہ روایت ضعیف ہے، کیونکہ اعمش کا سماع سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے ثابت نہیں۔ تخریج کے لئے دیکھئے: [أبوداؤد 14]، [ترمذي 14 بهذا السند، وله شاهد صحيح عند البيهقي 96/1]