سنن دارمي
من كتاب الطهارة -- وضو اور طہارت کے مسائل
9. باب في الْبَوْلِ قَائِماً:
کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 691
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، أَخْبَرَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: "جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى سُبَاطَةِ قَوْمٍ فَبَالَ وَهُوَ قَائِمٌ"، قَالَ أَبُو مُحَمَّد: لَا أَعْلَمُ فِيهِ كَرَاهِيَةً.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک قوم کے کوڑے (گندگی کا ڈھیر) پر آئے اور کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔ امام دارمی ابومحمد رحمہ اللہ نے فرمایا: کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کے بارے میں مجھے کراہت کا علم نہیں۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 695]»
یہ سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [صحيح بخاري 224] و [صحيح مسلم 273]، تفصیل کے لئے دیکھئے: [كتب السنن ونيل الأوطار 109/1]، [ابن حبان 1424]، [الحميدي 447]

وضاحت: (تشریح حدیث 690)
اس حدیث سے وقتِ ضرورت کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی اجازت معلوم ہوئی۔