سنن دارمي
من كتاب الطهارة -- وضو اور طہارت کے مسائل
15. باب الاِسْتِنْجَاءِ بِالْمَاءِ:
پانی سے استنجاء کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 699
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي مُعَاذٍ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ "إِذَا خَرَجَ مِنْ الْخَلَاءِ، جَاءَ الْغُلَامُ بِإِدَاوَةٍ مِنْ مَاءٍ كَانَ يَسْتَنْجِي بِهِ"، قَالَ أَبُو مُحَمَّد: أَبُو مُعَاذٍ اسْمُهُ عَطَاءُ بْنُ مَنِيعٍ أَبِي مَيْمُونَةٍ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء سے باہر آتے تو ایک لڑکا پانی کی ایک ڈولچی لے آتا جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم استنجاء فرماتے تھے۔ امام دارمی ابومحمد رحمہ اللہ نے فرمایا: ابومعاذ کا نام عطاء بن منيع ابی میمونہ ہے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 703]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [صحيح بخاري 150]۔ نیز دیکھئے: [نيل الأوطار 121/1]