سنن دارمي
من كتاب الطهارة -- وضو اور طہارت کے مسائل
18. باب في السِّوَاكِ:
مسواک کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 705
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ الْحَبْحَابِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَكْثَرْتُ عَلَيْكُمْ فِي السِّوَاكِ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تم سے مسواک کے بارے میں بہت کچھ کہہ چکا ہوں۔ (یعنی مسواک کی تم کو بہت رغبت دلائی ہے)۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 709]»
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 888]، [مسند الموصلي 4171]، [صحيح ابن حبان 1066] و [ابن أبى شيبه 171/1]